ماؤ زے تنگ کی پینٹنگ ایک کروڑ 26 لاکھ ڈالر میں نیلام

نیویارک (ٹیسکو نیوز) وار ہول نے ماؤ کی پینٹنگ 1972 میں بنائی تھی، جب امریکا اور چین کے تعلقات میں بہتری آئی اور صدر رچرڈ نکسن نے بیجنگ کا دورہ کیا۔ امریکی مصور اینڈی وارہول کی بنائی جدید چین کے بانی رہنما ماؤ زے تنگ کی پینٹنگ ایک کروڑ چھبیس لاکھ ڈالر میں نیلام ہو گئی۔ نیلام گھر سودبیز کے مطابق پینٹنگ کی قیمت کا اندازہ ڈیڑھ کروڑ ڈالر لگایا گیا تھا ، پینٹنگ ایک ایشیائی مداح نے خریدی جسکی تفصیل نہیں بتائی گئی، وار ہول نے ماؤ کی پینٹنگ 1972 میں بنائی تھی، جب امریکا اور چین کے تعلقات میں بہتری آئی اور صدر رچرڈ نکسن نے بیجنگ کا دورہ کیا۔