مشتعل ریچھوں کا سیاحوں کی گاڑی پر حملہ

لاہور ( جیوعوام ) اس حادثے میں سیاح محفوظ رہے تاہم گاڑی میں موجود تمام لوگ حملے کی وجہ سے شدید خوف زدہ ہوگئے اس حملے کی ویڈیو آج کل سوشل میڈیا پروائرل ہوچکی ہے۔ چین کے وائلڈ لائف پارک میں مشتعل ریچھوں نے سیاحوں کی گاڑی پر حملہ کر دیا۔ طیہ دل دہلا دینے والا منظر اس وقت دیکھنے میں آیا جب دیو قامت کالے ریچھوں نے پارک میں آئے سیاحوں کی گاڑی پر حملہ کردیا اور انہیں نقصان پہنچانے کی کوشش کی تاہم شیشے بند ہونے کے باعث کوئی نقصان نہ پہنچا سکے۔ اس حادثے میں سیاح محفوظ رہے تاہم گاڑی میں موجود تمام لوگ حملے کی وجہ سے شدید خوف زدہ ہوگئے اس حملے کی ویڈیو آج کل سوشل میڈیا پروائرل ہوچکی ہے جسے اب تک ہزاروں لو گ لائیک اور شیئر کرچکے ہیں۔