ملک بھرمیں ریلوے کے نظام کو وسعت دینے کے منصوبے کا آغاز

(ٹیسکونیوز) حکومت نے ملک بھرمیں ریلوے کے نظام کو وسعت دینے کامنصوبہ شروع کیاہے جس کا مقصد تمام علاقوں خصوصا بلوچستان کو آپس میں ملانا ہے۔رپورٹ کے مطابق ملک بھرمیں دوہزارنوسوپینسٹھ کلومیٹر طویل نئی ریلوے لائن بچھائی جائیں گی جس میں سے ایک ہزار سات سواکسٹھ کلومیٹر طویل پٹڑی بلوچستان میں بچھائی جائے گی۔منصوبے کے تحت دوہزارچھ سوسترہ کلومیٹرطویل پٹڑی کوجدیدخطوط پراستوارکیاجائے گاجس میں بلوچستان میں ایک ہزارچونسٹھ کلومیٹرطویل پٹڑی بھی شامل ہے۔حکومت نے بنا،چلااورحوالے کروکی بنیادپرمختلف سیکشن پرنئی ریلوے پٹڑیاں بچھانے ،ان کی مرمتی اورجدیدخطوط پراستوارکرنے کیلئے اظہاردلچسپی کی پیشکش کی ہے۔اس منصوبے سے وزیراعظم نوازشریف کے ترقی یافتہ اور معاشی طورپرمضبوط پاکستان کے خواب کو عملی جامہ پہنانے میں مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں