ناموس رسالتؐ قانون پر سمجھوتہ نہیں ہو سکتا: ختم نبوت کانفرنس

لاہور( ٹیسکونیوز) امتناع قادیانی آرڈیننس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،بلاگرز کیخلاف کارروائی کی جائے مولانا عبدالرؤف مکی ،حافظ فضل الرحیم ، کفیل شاہ بخاری،الیاس چنیوٹی و دیگر کا خطاب

انٹرنیشنل ختم نبوت نے قرار دیا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت واضح اسلامی بیانیہ ہے ، ناموس رسالتؐ قانون پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا ، ارتدادی سرگرمیوں کے تدارک کیلئے امتناع قادیانی آرڈیننس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔ توہین آمیز ویب سائٹس اور گستاخ بلاگرز کیخلاف کارروائی کرکے مکروہ نیٹ ورک کی کمر توڑی جائے ۔ ایوان اقبال لاہور میں انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے زیر اہتمام 6 ویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس کی صدارت انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی نائب امیر مولانا عبدالرؤف مکی نے کی جبکہ پنجاب علما بورڈ کے چیئرمین مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، مولانا سید کفیل شاہ بخاری، مولانا محمد الیاس چنیوٹی، مولانا محمد عمر، مولانا عبدالصمد، حافظ لقمان، مولانا محب النبی، مولانا زاہد الراشدی، قاری محمد رفیق وجھوی، جسٹس (ر)خواجہ محمد شریف، افتخار اﷲ شاکر، مفتی شاہد محمودمکی، مولانا محمد زبیر، مولانا قاضی محمود الحسن، مفتی عتیق الرحمن مکی ، مولانا عبدالشکور حقانی و دیگر نے کانفرنس سے خطاب کیا ۔ مقررین نے کہا کہ قادیانی سادہ لوح لوگوں کو بہکا رہے ہیں ، ان کی یہ سازش ناکام بنائیں گے ۔ کانفرنس میں قادیانیت سے تائب ہو کر اسلام قبول کرنیوالے شکیل احمد، شمس الدین، سردار احمد، مرزا عمران، محمود احمد فوجی، طاہر احمد، نصیر احمد سندھو، سہیل احمد، نذیر احمد اور واجد ہاشمی نے بھی شرکت کی جبکہ اس موقع پر افتخار اﷲ شاکر کی دستار بندی کی گئی ۔