اسلامی فوجی اتحاد کسی ملک کے خلاف نہيں: سیکرٹری خارجہ

اسلام آباد ( ٹیسکو نیوز) پاکستان ایران کے مفادات کے خلاف جائے گا نہ ریٹائرڈ فوجی ایران کے خلاف لڑیں گے ، تہمینہ جنجوعہ کا خارجہ امور کمیٹی کو جواب

قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی کا گرما گرم اجلاس ، اسلامی فوجی اتحاد میں شمولیت اور جنرل (ر) راحیل شریف کو اس میں ملازمت کی اجازت دینے پر بحث ہوئی ارکان کی جانب سے سیکرٹری خارجہ پر سوالات کی بوچھاڑ کر دی گئی۔
تہمینہ جنجوعہ نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان مسلم ممالک کے تنازعات میں فریق نہ بننے کی پالیسی پر کاربند ہے ، اسلامی فوجی اتحاد کسی ملک کے خلاف نہيں ہے ،ایران سعودیہ تناؤ کم کرنے کيلئے کوشاں ہيں ، پاکستان ایران کے مفادات کے خلاف جائے گا نہ ریٹائرڈ فوجی ایران کے خلاف لڑیں گے ۔ سیکرٹری خارجہ کا سوالات کے جواب میں کہنا تھا کہ اسلامی فوجی اتحاد کے ہر رکن نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی اپنی ذمہ داری لی ہے ، پاکستان بھی توازن قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے ، سعودی عرب ایران اور یمن کے بارے میں پاکستان کی پالیسی میں کوئی بھی تبدیلی نہیں آئی