امریکا نے پاک بھارت کشیدہ تعلقات پرتشویش کا اظہار کردیا

نیویارک ( جیوعوام ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دونوں ملکوں میں کشیدگی کم کرنے کے لئے کردار ادا کر سکتے ہیں: اقوام متحدہ میں امریکی سفیرنکی ہیلے امریکا نے پاک بھارت کشیدہ تعلقات پر تشویش کا اظہار کردیا ، اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلے کا کہنا ہےکہ امریکا پاک بھارت کشیدگی کو حل کرنا چاہتا ہے ، انہوں نے کہا کچھ ہونے کے انتظار کی بجائے ہمیں متحرک ہونا چاہئے،اس سے پہلے کہ کشیدگی بڑھ جائے ، دیکھنا ہے کہ ہم اس صورتحال میں کیا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا اشارہ بھی دیا کہ صدر ٹرمپ پاک بھارت تعلقات میں اپنا کردار کرنے کو تیار ہیں ، نکی ہیلے کےمطابق امریکا مذاکرات کے ساتھ فعال کردار بھی اداکرےگا ، اس کوشش میں سلامتی کونسل کے ارکان بھی شامل ہوں گے۔