کراچی :ایئرپورٹ پر طیارے سے 15 کلو ہیروئن برآمد

کراچی (دنیا نیوز ) اینٹی نارکوٹکس فورس اور پی آئی اے کے عملے کی کارروائی ، طیارہ تیس مارچ سے چیک کیلئے ہینگر میں کھڑا تھا ، تحقیقات شروع

کراچی میں پی آئی اے کے طیارے سے ہیروئن نکلنے کا ایک اور واقعہ ، ہینگر میں کھڑے جہاز سے پندرہ کلو ہیروئن برآمد کر لی گئی ، تحقیقات شروع کر دی گئیں ۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے ہینگر میں کھڑے طیارے سے اینٹی نارکوٹکس فورس اور پی آئی اے عملے نے پندرہ کلو ہیروئن برآمد کی ، ذرائع کے مطابق یہ طیارہ تیس مارچ سے چیک سی کیلئے ہینگر میں کھڑا تھا ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے میں ہیروئن کس طرح پہنچی اس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔