کراچی میں تالا توڑ گروپ سرگرم ، 27 دکانوں کا صفایا کر دیا گیا

کراچی (ٹیسکو نیوز ) وارادت کے خلاف دکانداروں کا شدید احتجاج ، کوریڈور تھری بلاک کر دی ، پولیس کی ملزموں کو گرفتار کرنے کی یقین دہانی ، سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی کراچی میں تالا توڑٰ گروپ سرگرم ہوگیا ، صدر شہاب الدین مارکیٹ میں ستائیس دکانیں لٹ گئیں ، چار مسلح ڈاکوئوں نے چوکیداروں کو یرغمال بنایا ، رسیوں سے بھی باندھا ۔ دکانداروں نے کوریڈور تھری پر احتجاج کیا ہے ۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کرلی ۔ کراچی میں تالا توڑ گروپ سر اٹھانے لگا ، شہر میں ایک کے بعد ایک کارروائی سے چھوٹے تاجر بے بس ہو گئے ۔ صدر کے علاقے شہاب الدین مارکیٹ میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ، رات گئے تالا توڑ گروپ نے دھاوا بول دیا ، واردات کا علم اس وقت ہوا جب دکاندار اپنی دکانیں کھولنے پہنچے ۔ تالے کٹے تھے ، شٹر ٹوٹے ہوئے تھے ، دو درجن سے زائد دکانیں لٹنے پر دکانداروں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ، احتجاجاً کوریڈور تھری پر نکل آئے ، ٹائر جلائے اور سڑک بلاک کر دی ۔ احتجاج کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز پہنچی ، مشتعل مظاہرین کو منا کر ٹریفک بحال کرا دی ۔ پولیس نے شہاب الدین مارکیٹ میں واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی جس میں ملزمان کو واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے