اسلام آباد آبپارہ مارکیٹ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

اسلام آباد (ٹیسکونیوز) مارکیٹ کے سامنے قائم غیر قانونی تعمیرات ، اضافی شیڈز گرا دیئے گئے ، فٹ پاتھ پر لگے سٹالز ، ٹھیئے اٹھا دیئے گئے

اسلام آباد کی آبپارہ مارکیٹ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران متعدد غیر قانونی تعمیرات، شیڈز مسمار کردیئے ۔ آبپارہ مارکیٹ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن میں سی ڈی اے کے محکمہ انفورسمنٹ اور پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران مارکیٹ کے سامنے قائم کی گئی غیر قانونی تعمیرات، اضافی شیڈز گرادیئے گئے جبکہ فٹ پاتھ پر بنائے گئے اسٹالز، ٹھیئے اور ریڑھیاں بھی اٹھالی گئیں۔ تجاوزارت کیخلاف آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر محکمہ انفورسمٹ نے خود کی