امریکہ میں 300 سے زائد شہروں کے چھوٹے ماڈل

نیویارک (سکائی نیوز ) “گلیور گیٹ “کے نام سے سجی 49 ہزار سکوائر فٹ رقبے پر پھیلی اس چھوٹی سی دنیا میں شہر کے شہر آباد ہیں۔ نیویارک کے ٹائمز سکوائر میں دنیا کے 300 سے زائد شہروں کے چھوٹے ماڈلز نے لوگوں کی توجہ حاصل کر لی۔ “گلیور گیٹ “کے نام سے سجی 49 ہزار سکوائر فٹ رقبے پر پھیلی اس چھوٹی سی دنیا میں شہر کے شہر آباد ہیں۔
ان ماڈلز میں دنیا کی 300 شاہکار عمارتوں کے چھوٹے ماڈلز تخلیق کئے گئے ہیں جن میں گرینڈ سنٹرل ٹرمینل،ایفل ٹاور،نائن الیون کی یادگار،بروکلین برج، پیسا ٹاور،ٹاور برج،بکنگھم پیلس،تاج محل سمیت متعدد مشہورعمارتوں کے منی ایچرز شامل ہیں،چھ سو ماہرین نے دن رات کی محنت کے بعدانہیں تیار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں