بھارت کشمیر پر کمزور مؤقف کی وجہ سے مذاکرات سے پھر بھاگ گیا: دفتر خارجہ

اسلام آباد (ٹیسکو نیوز) جنگی جنون میں مبتلاء بھارت نے امریکہ کی جانب سے پاک بھارت مذاکرت پر ثالثی کی پیشکش مسترد کر دی، ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کہتے ہیں بھارت کا رویہ افسوسناک ہے، بھارت کشمیر پر اپنے کمزور مؤقف کی وجہ سے مذاکرات سے ایک بار پھر بھاگ گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ جب بھی کسی عالمی طاقت یا شخصیت نے تنازعات کے حل کے لئے ثالثی کی پیشکش کی، بھارت نے انکار کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دہشتگردی کو بنیاد بنا کر مذاکرات سے بھاگنے والا بھارت خود پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان بھارت کیساتھ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب تنازعات کے حل کے لئے بامقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لئے تیار ہے۔