تعلیم پرسرمایہ کاری نہ ہو تو انفراسٹرکچرسے ترقی نہیں ہوتی: عمران خان

اسلام آباد (ٹیسکو نیوز) تعلیم ملکی ترقی کی پہلی ترجیح ہے ، اس وقت سوا 2 کروڑ بچے سکول سے باہر ہیں ، ملک میں بوجھ سمجھ کر تعلیم کو نظر انداز کیا جاتا رہا ہے:سیمینار سے خطاب

اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا تعلیم ملکی ترقی کی پہلی ترجیح ہے ، اس وقت سوا 2 کروڑ بچے سکول سے باہر ہیں ، ملک میں بوجھ سمجھ کر تعلیم کو نظر انداز کیا جاتا رہا ہے، تعلیم پر سرمایہ کاری نہ ہو تو ترقی نہیں ہوسکتی۔ وفاق میں حکومت آئی تو کرپشن سے پکڑا پیسہ تعلیم پر لگائیں گے ، عمران خان نے کہا خواتین تعلیم حاصل کر کے اپنے حقوق لے سکتی ہیں ، جو نئے سکول بن رہے ہیں ان میں 70 فیصد سکول بچیوں کے لیے ہیں، اگر میری ماں پڑھی لکھی نہ ہوتی تو میں نے بھی ان پڑھ ہونا تھا،پڑھی لکھی ماں کا کردار معاشرے میں بہت اہم ہے۔
انہوں نے کہا سٹریٹ چلڈرن کو معیاری تعلیم دے رہے ہیں ، سٹریٹ چلڈرن تعلیم حاصل کرنے کے بعد سب کو پیچھے چھوڑ دینگے ، انگریزی کو ہائیر ایجوکیشن کیلئے استعمال کیا جانا چاہیے ، سیاسی طور پر بھرتی ہوئے اساتذہ ابھی تک مسئلہ ہیں ، اس سے زیادہ ظلم کیا ہوسکتا ہے کہ اساتذہ سفارشی بھرتی ہوں ، کے پی کے میں اساتذہ کو این ٹی ایس کے تحت بھرتی کیا گیا۔