سول اور فوجی جوانوں کی شہادت عظیم قربانی ہے:آرمی چیف

راولپنڈی(ٹیسکو نیوز) شہداء کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کریں گی ،پوری قوم کی حمایت کے ساتھ ہم اپنی سرزمین سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کریں گے:جنرل قمر باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے لاہور خود کش حملے میں شہید ہونیوالے فوجی جوانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ،کہتے ہیں سول اور فوجی جوانوں کی شہادت عظیم قربانی ہے ، ملک پر جان قربان کرنیوالوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ شہید فوجی وسول اہلکار مردم شماری کی ڈیوٹی پر تھے ، مردم شماری قومی ذمہ داری ہے،جسے ہر قیمت پر مکمل کیا جائے گا ، شہداء کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کریں گی ،پوری قوم کی حمایت کے ساتھ ہم اپنی سرزمین سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کریں گے۔