نایاب گلابی ہیرا “پنک اسٹار” سات کروڑ دس لاکھ ڈالرز میں فروخت

ہانگ کانگ ( سکائی نیوز) نایاب گلابی ہیرے نے نیلامی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔ “پنک اسٹار” صرف پانچ منٹ میں سات کروڑ دس لاکھ ڈالرز میں فروخت ہو گیا۔ نایاب گلابی ہیرے نے قیمتی پتھروں کی نیلامی کے اگلے پیچھے سارے ریکارڈ توڑ دیئے۔ ہانگ کانگ میں نیلامی شروع ہونے کے پانچ منٹ کے اندر ہی “پنک اسٹار” فروخت ہو گیا۔ ہیرا سات کروڑ دس لاکھ ڈالرز کی خطیر رقم میں نیلام ہوا۔ پنک سٹار نام کا یہ ہیرا دنیا کا سب سے بڑا پالشڈ ہیرا ہے۔ دو ہزار تیرہ میں جنیوا میں ایک نیلامی کے دوران اس ہیرے کی تریاسی ملین ڈالر بولی لگی تھی تاہم بعد میں خریدار رقم ادا کرنے سے مکر گیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں