کراچی سٹیٹ بینک کے اطراف میں سیوریج بند ، عوام کو شدید مشکلات

کراچی (ٰٹیسکو نیوز) آئی آئی چندریگر روڈ پر گٹر کا پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کو آمد و رفت پریشانی ، بینک میں آنا جانا بھی محال سٹیٹ بینک کے اطراف میں گٹر ابلنےلگے ، جگہ جگہ گندگی اور غلیظ پانی کے سب بینک آنے والے صارفین کی مشکلات مزید بڑھ گئیں ۔ ملک کے معتبر سرکاری ادارے سٹیٹ بینک کی بلڈنگ کے اطراف میں گٹر ابلنے لگے ، گزشتہ کئی روز سے آئی آئی چندریگر روڈ پر سیوریج کا نظام ناکارہ ہونے سے مرکزی بینک کے سامنے گٹر کا پانی کھڑا ہو چکا ہے جس سے بینک آنے جانے والوں کو مشکل میں ڈال دیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ ہائوس سے کچھ فاصلے واقع سٹیٹ بینک کی بلڈنگ کے اطراف میں گٹر کا پانی صوبائی حکومت کی بدترین کارکردگی کا ثبوت ہے