کوئٹہ :خاران میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، 4 مزدور جاں بحق

خاران (ٹیسکو نیوز ) کوئٹہ کے علاقے خاران میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 مزدور جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق مرنے والوں میں غلام مصطفیٰ ، نیازی ، سہراب شاہ اور ساجد کا تعلق سندھ سے تھا اور وہ ایک تعمیراتی کمپنی میں ملازمت کے حصول کیلئے سندھ سے خاران آئے تھے ۔ آج بھی تمام افراد کام میں مصروف تھے کہ اسی دوران چار نامعلوم افراد گاڑی پر آئے اور اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر چاروں موت کی آغوش میں چلے گئے ۔ فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقتولین کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیا اور شواہد اکٹھے کر کے ملزمون کی تلاش کا کام شروع کر دیا