ریاض میں پھولوں سے رنگے دلچسپ نظارے

سعودی عرب (روزنامہ نیا وقت ) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہر سو پھولوں سے رنگے دلچسپ نظاروں نے شہر بے مثال کے حسن میں نئے رنگ بکھیر دئیے۔ بلدیہ ریاض کے زیر اہتمام المقالہ کے علاقے میں پھولوں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں ایک وسیع میدان کو لاکھوں پھولوں سے سجایا گیا ۔ہر سو پھیلے رنگ برنگے پھول جہاں سحر انگیز نظارہ بکھیر تے نظر آئے وہیں فضا میں ان کی مہکتی مختلف خوشبوؤں کے خوبصورت احساس نے سیاحوں پر سحر طاری کردیا ۔نمائش میں مختلف کمپنیوں کی جانب سے بھی پھولوں کے سٹال لگائے گئے تھے ۔انتظامیہ کے مطابق پھولوں سے سجے اس فیسٹیول کو دیکھنے ہزاروں کی تعداد میں شائقین شرکت کر رہے ہیں اور یہ نظارے اپنے کیمرے میں محفوظ کر کے خوب محظوظ ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ فیسٹیول کا کل آخری روز ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں