کرکٹ کے معاملات صحافی چلا رہا ہے جسے کھیل کا کچھ پتہ نہیں: وسیم اکرم

اسلام آباد (ٹیسکو نیوز) سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم پاکستان کرکٹ بورڈ پر برس پڑے، کہتے ہیں پی سی بی میں کام منصوبہ بندی سے نہیں، اچانک فون آنے پر ہوتے ہیں، کرکٹ بورڈ کے امور ایک صحافی چلا رہا ہے جسے کرکٹ کا کچھ پتا نہیں۔
سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم پھٹ پڑے۔ کرکٹ بورڈ کو ایک کے بعد ایک باؤنسر دے مارا، کہتے ہیں پاکستان کرکٹ بورڈ میں کوئی منصوبہ بندی نہیں، ایک صحافی پی سی بی چلا رہا ہے، جسے کرکٹ کا کچھ پتا نہیں۔ بزنس کانفرنس سے خطاب میں وسیم اکرم نے کہا کہ اچھے نئے بیٹسمین سامنے نہ آنے کی وجہ فرسٹ کلاس کرکٹ کا نظام ہے۔ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ نئے کپتان سرفراز احمد کو ٹپس دینے کو تیار ہوں لیکن کوئی طلب تو کرے؟ کتبہ لے کر بورڈ کے سامنے کھڑا نہیں ہو سکتا