احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی:پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج

کراچی (ٹیسکو نیوز) عوم کے لئے پانی کی قلت پر آواز اٹھانا کوئی جرم نہیں،حکومت کے اوچھےہتھکنڈے ہمیں احتجاج سے نہیں روک سکتے:ترجمان پاکستان تحریک انصاف

پی ٹی آئی کے تحت پانی کے مسئلے پر کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے باہر احتجاج ہوا تھا جس میں رکن قومی اسمبلی عارف علوی، ارکان سندھ اسمبلی خرم شیر زماں، ثمرعلی خان اور ڈاکٹرسیما ضیا سمیت دیگر موجو دتھے،کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ نے پی ٹی آئی کے ان ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور تین کونسلرز کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔ پی ٹی آئی سندھ کے ترجمان کے مطابق پانی کی قلت کے خلاف احتجاج کرنے پر پی ٹی آئی کے تین ارکان سندھ اسمبلی اور ایک رکن قومی اسمبلی کے خلاف ایف آئی آر کاٹی گئی،کنٹونمنٹ بورڈ کے خلاف احتجاج کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔عوم کے لئے پانی کی قلت پر آواز اٹھانا کوئی جرم نہیں،حکومت کے اوچھےہتھکنڈے ہمیں احتجاج سے نہیں روک سکتے