انسٹاگرام پر تصاویر پوسٹ کر کے ہزاروں ڈالر کمانے والا جوڑا

اسلام آباد (جیوعوام) 26 سالہ جیک مورس اور 24 سالہ لورین بولین”ڈو یو ٹریول”نامی انسٹاگرام اکائونٹ پر تصاویر پوسٹ کرتے ہیں اور اسکے بدلے ہزاروں ڈالرز کماتے ہیں ان کا کام بس مختلف برانڈز اور جگہوں کی اپنی تصاویر میں تشہیر کرنا ہوتا ہے۔ ویسے تو انسٹاگرام سیاحتی تصاویر پوسٹ کرنے کیلئے مقبول ترین فوٹو شیئرنگ ایپ ہے مگر ایک جوڑا ایسا بھی ہے جس کیلئے یہ ایپ کسی ہیرے کی کان سے کم نہیں جہاں وہ صرف ایک تصویر پوسٹ کرنے پر لگ بھگ ساڑھے نو لاکھ پاکستانی روپے کما لیتے ہیں 26 سالہ جیک مورس اور 24 سالہ لورین بولین”ڈو یو ٹریول”نامی انسٹاگرام اکائونٹ پر تصاویر پوسٹ کرتے ہیں اور اسکے بدلے ہزاروں ڈالرز کماتے ہیں ان کا کام بس مختلف برانڈز اور جگہوں کی اپنی تصاویر میں تشہیر کرنا ہوتا ہے جبکہ دنیا بھر کی سیر مفت میں ہوتی ہے،ان دونوں کے انسٹاگرام اکائونٹس پر 32 لاکھ سے زائد فالوورز موجود ہیں جو ان کے گلیمرس سفر کی تصاویر کو بہت زیادہ پسند کرتے ہیں،ان دونوں کی ملاقات گزشتہ سال کے شروع میں فجی میں ہوئی تھی جو اس ذریعے سے حاصل ہونیوالی رقم سے دنیا بھر میں گھومتے رہتے ہیں جیک مورس نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا درست اعدادوشمار بتانا تو مشکل ہے مگر ہم تین ہزار ڈالر سے کم پر کوئی پوسٹ نہیں کرتے تاہم ماضی میں ایک تصویر پر ہم اس سے تین گنا زیادہ کما لیتے تھے،انہوں نے مزید بتایا کچھ عرصہ قبل ہمیں ایک فون کمپنی نے دو دن کی شوٹنگ اور انسٹاگرام پر پانچ تصاویر پوسٹ کرنے کیلئے 35 ہزار ڈالر دیئے۔