حکومت کرنا آسان نہیں، عوام سے کیے وعدے پورے کر دئیے، چودھری نثار

اسلام آباد (ٹیسکو نیوز) وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مخالفین کی جانب سے صرف کیچڑ اچھالا جاتا ہے، مخالفین کا کردار سب کے سامنے ہے۔ وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے چکلالہ میں جلسے سے خطاب کے دوران مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مخالفین کے پاس تنقید کرنے کے سوا کچھ نہیں، حکومت نے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کر دئیے ہیں۔ پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مخالفین کی جانب سے صرف کیچڑ اچھالا جاتا ہے، مخالفین کا کردار سب کے سامنے ہے۔ اس موقع پر چودھری نثار نے چکلالہ ویلفئیر سوسائٹی میں ہسپتال، خواتین کیلئے پارک اور فوڈ کورٹ قائم کرنے کا اعلان بھی کیا