ملالہ یوسف زئی نے میسنجر آف پیس کا نیا اعزاز اپنے نام کر لیا

نیویارک ( ٹیسکونیوز ) ملالہ یوسف زئی کو “میسنجر آف پیس” کی ذمہ داری نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارز میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران دی جائے گی۔ نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی نےاقوام متحدہ کی میسنجر آف پیس کا نیا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ ملالہ یوسف زئی کو “میسنجر آف پیس” کی ذمہ داری نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارز میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران دی جائے گی،اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کا کہنا ہے کہ 19 سالہ ملالہ یوسف زئی پیر سے اپنا کام سنبھالیں گی اور اپنے نئے کردار میں وہ دنیا بھر میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ میں مدد کریں گی