کراچی: خالی پلاٹ سے متحدہ لندن کے نسیم اجمیری گروپ کے اسلحے کا ذخیرہ برآمد ؛ایس ایس پی راؤ انوار

کراچی (ٹیسکو نیوز) کراچی سپر ہائی وے پر کارروائی کے دوران پولیس نے پلاٹ سے اسلحہ برآمد کر لیا، ایس ایس پی راؤ انوار کہتے ہیں کہ اسلحہ ایم کیو ایم لندن گروپ کے نسیم اجمیری اور اس کے ساتھیوں کا ہے۔
انکاؤنٹر سپیشلسٹ ایس ایس پی راؤ انوار کا سپر ہائی وے پر ایکشن، احسن آباد میں خالی پلاٹ سے اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور علاقے کا محاصرہ کر لیا۔ کالی وردی والوں کو خالی پلاٹ سے اسلحہ ملا جس میں 2 ایل ایم جیز، سنائپر، 3 کلاشنکوف اور ایک جی تھری شامل ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں راؤ انوار نے بتایا کہ اسلحہ ایم کیو ایم لندن گروپ کے نسیم اجمیری اور اس کے ساتھیوں کا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں راؤ انوار کہنے لگے کہ کارروائی کے دوران دو کارندے فرار ہو گئے۔ راؤ انوار کا کہنا تھا کہ اسلحہ شہر میں دہشتگردی کے لئے چھپایا گیا تھا۔