کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم گرم و خشک رہنے کا امکان

کراچی (ٹیسکو نیوز) مال مغربی یا مغربی ہوا 5 سے 15 ناٹ کی رفتار سے چلنے اور زیادہ سے زیادہ درجہ 35 سے 37 حرارت ڈگری سینٹی گریڈرہنے کا امکان،دادو میں پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے:محکمہ موسمیات

کراچی سمیت سندھ بھر میں آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے،دادو میں پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کراچی میں موسم گرم اور خشک رہنے اور مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔شمال مغربی یا مغربی ہوا 5 سے 15 ناٹ کی رفتار سے چلنے اور زیادہ سے زیادہ درجہ 35 سے 37 حرارت ڈگری سینٹی گریڈرہنے کا امکان ہے،دادو میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ ،لاڑکانہ اور جیکب آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ،تھرپارکر اور نوابشاہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ،کراچی اورسکھر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ اور حیدرآباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔