دہلی (ٹیسکو نیوز) بچی کے پاس درجنوں سانپ ہیں اور آس پاس کے لوگوں کو بھی کہیں سانپ نظر آئے تو اٹھا کے اس بچی کے پاس چھوڑ جاتے ہیں۔ بھارتی ریاست میں دس برس کی لڑکی ہر وقت سانپوں میں گھیری رہتی ہے۔ دن رات زہریلے سانپوں کے ساتھ رہنے کے باعث علاقے کے لوگ بچی کو سانپوں کی دیوی سمجھنے لگے ہیں۔ اترپردیش سے تعلق رکھنے والی بچی کا کہنا ہے کہ اس کا کھانا پینا بھی سانپوں کے ساتھ ہے اور اٹھنا بیٹھنا بھی ان ہی کے ساتھ ہے۔ بچی کے پاس درجنوں سانپ ہیں اور آس پاس کے لوگوں کو بھی کہیں سانپ نظر آئے تو اٹھا کر اس بچی کے پاس چھوڑ جاتے ہیں۔ گاؤں کے لوگ لڑکی کو سانپوں کی دیوی مانتے ہیں اور دور دور سے اسے دیکھنے کے لئے آتے ہیں
