الیکشن کمیشن حکام نے ایک ماہ بعد انتخابی اصلاحات کمیٹی کا بائیکاٹ ختم کر دیا

اسلام آباد (جیوعوام ) سپیکر قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کے تحفظات دور کر دیئے ، کمیٹی اجلاس کا بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن حکام کو منا لیا ۔ ایک ماہ بعد انتخابی اصلاحات کمیٹی کے اجلاس میں شریک ، تحفظات دور کر لیے گئے ۔ سپیکر ایاز صادق کی کوششیں رنگ لے آئیں ، الیکشن کمیشن حکام کی جانب سے ایک ماہ بعد انتخابی اصلاحات کمیٹی کا بائیکاٹ ختم ، آج کے کمیٹی اجلاس میں شریک ہوئی ۔ الیکشن کمیشن حکام نے تحریک انصاف اراکین کے رویے پر دو مارچ کو انتخابی اصلاحات کمیٹی اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا ۔ الیکشن کمیشن کے بائیکاٹ کے باعث ایک ماہ آٹھ دن سے کمیٹی کااجلاس نہ ہونے کی وجہ سے انتخابی اصلاحات کا کام تعطل کا شکار تھا ۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی اصلاحات میں تاخیر پر سپیکر قومی اسمبلی کو خط بھی لکھا تھا جس پر ایاز صادق نے الیکشن کمیشن حکام کے تحفظات دور کیے اور انہیں اجلاس میں شرکت پر راضی کرلیا