اننت ناگ “بھارتی جمہوریت مردہ باد” کے نعروں سے گونج اٹھا

اننت ناگ: (جیوعوام) مقبوضہ کشمیر میں بھارت نواز سیاسی جماعتیں بھی بھارتی نام نہاد جمہورت سے تنگ ہیں، اننت ناگ میں ضمنی انتخابات ملتوی ہونے پر کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے اراکین نے بھارتی جمہورت مردہ باد کے نعرے بلند کر دیئے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نواز سیاسی جماعتیں بھی بھارتی جمہوریت سے تنگ آ گئی ہیں۔ اننت ناگ میں ضمنی انتخابات ملتوی ہونے پر کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے کارکنان نے بھارتی جمہوریت مردہ باد کے نعرے بلند کئے۔ مظاہرین نے بھارتی جمہوریت کو مودی جمہوریت کا نام دے دیا۔ اننت ناگ کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا حلقہ ہے جہاں سے وہ لوک سبھا کی ممبر بنی تھیں۔ گزشتہ جون میں ان کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد سے وہ نشست خالی پڑی ہے۔