بھارتی وزیر خارجہ نے کلبھوشن یادیو کو بھارت کا بیٹا قرار دے دیا

اسلام آباد (ٹیسکو نیوز ) کلبھوشن کو سزا دینے کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے ، اس سے دونوں ملکوں کے تعلقات متاثر ہوں گے ، کلبھوشن کو بچانے کیلئے ہر حد تک جائیں گے: سشما سوراج

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو کرتوتوں کی سزا ملنے پر بھارت کو آگ لگ گئی ۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے گیڈر بھبکیاں دینا شروع کر دیں ، پاکستان نتائج پر غور کرے ، تعلقات متاثر ہونے کا بھی عندیہ دے دیا ۔ پاکستان میں دہشتگردی کا نیٹ ورک چلانے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزا ملنے پر بھارت اول فول بکنے لگا ۔ راجیا سبھا کے اجلاس میں وزیر خارجہ سشما سوراج نے جاسوس کلبھوشن کو بھارت کا بیٹا قرار دیا ، کہتی ہیں،پاکستان بعد کے نتائج پر غور کرے ، جاسوس کی پھانسی سے دو طرفہ تعلقات متاثر ہونگے ۔ سشما سوراج کا کہنا تھا کلبھوشن کی سزا کو منصوبہ بندی کے تحت قتل کہیں گے ، کلبھوشن کو بچانے کے لیے اچھے وکیل کے ساتھ صدر تک بات لے جائیں گے ۔ ادھر بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ بھی کلبھوشن کی سزا پر آپے سے باہر ہوگئے ، دعویٰ کیا کہ کلبھوشن کو انصاف کے تقاضے مدنظر رکھے بغیر سزا سنائی گئی ہے ۔ ،