کلبھوشن یادیو کو بچانے کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے: بھارت

نئی دہلی (ٹیسکو نیوز) بھارتی جاسوس کو سزائے موت سنانے پر مودی سرکار میں کھلبلی مچ گئی۔ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کسی بھی حد تک جانے کی گیدڑ بھپکیاں دینے لگے۔ کلبھوشن تک قونصلر رسائی کا مطالبہ کر دیا۔ پاکستان میں بھارتی جاسوس کو سزائے موت سنائے جانے پر مودی سرکار کی نیندیں حرام اور حواس گم ہو گئے۔ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ بڑھکیں مارنے لگے۔ انہوں نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کو بچانے کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کشمیر میں پیلٹ گنز کے استعمال کا اعتراف تو کر لیا لیکن ساتھ ہی بھارت کو غیر مستحکم کرنے کا الزام ایک بار پھر پاکستان پر لگا دیا۔ انہوں نے بھارتی جاسوس کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان سے کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کا مطالبہ بھی کیا۔ بھارتی وزیر داخلہ فاروق عبد اللہ کے بیان پر بھی انتہائی مایوس نظر آئے