بھارت نے پاکستان کے ساتھ سیکورٹی مذاکرات منسوخ کر دئیے

نئی دہلی:(جیوعوام) جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزا کا بہانہ بنا کر مذاکرات منسوخ کئے گئے،پاکستان اور بھارت میں پیر سے کوسٹ گارڈ میری ٹائم سیکیورٹی کے درمیان مذاکرات شروع ہونا تھے۔ بھارت “جاسوس کلبھوشن یادیو”کو بچانےکےلیے اوچھی حرکتوں پر اتر آیا،بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے پاکستان کے ساتھ سیکورٹی مذاکرات منسوخ کردیے ہیں،پاکستان اور بھارت میں پیر سے کوسٹ گارڈ میری ٹائم سیکیورٹی کے درمیان مذاکرات شروع ہونا تھے۔ بھارتی وزارت دفاع کا کہنا ہےکہ کلبھوشن یادیو کو پھانسی کی سزا کے بعد یہ پاکستان کے ساتھ سیکورٹی معاملات پر بات چیت کرنے کاموقع نہیں،بلوچستان میں دہشتگرد نیٹ ورک چلانے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو گزشتہ ہفتے پھانسی کی سزاسنائی گئی ہے۔