تمام اثاثے ڈکلیئر،کبھی منی لانڈرنگ نہیں کی:پرویز مشرف نے تحریری جواب جمع کروا دیا

لاہور( جیوعوام ) درخواست گزار اقبال جعفری نے پرویز مشرف سمیت دیگر سیاستدانوں کے اثاثوں کے خلاف درخواست کررکھی تھی جس پر جسٹس مامون الرشید 27 اپریل کو سماعت کریں گے۔ ناجائز اثاثوں اور منی لانڈرنگ کے کیس میں پرویز مشرف کی جانب سے اختر شاہ ایڈووکیٹ نے دو صفحات پر مشتمل تحریری جواب لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دیا۔
تحریر ی جواب میں پرویز مشرف نے واضح کہا کہ بطور صدر پاکستان کبھی منی لانڈرنگ نہیں کی اور نہ ہی ناجائز اثاثے بنائے تمام اثاثے ڈکلئیرڈ اور سب کے سامنے ہیں۔ درخواست گزار اقبال جعفری نے پرویز مشرف سمیت دیگر سیاستدانوں کے اثاثوں کے خلاف درخواست کررکھی تھی جس پر جسٹس مامون الرشید 27 اپریل کو سماعت کریں گے۔