شہرقائد کی حالت دیکھ کر افسوس ہوتا ہے:صدر ممنون حسین

کراچی( ٹیسکو نیوز) بد عنوان لوگوں سے بدبو اور کراہیت آتی ہے، انکے ساتھ بیٹھ بھی نہیں سکتے:تقریب سے خطاب

گورنر ہاوس میں پنجاب حکومت کی جانب سے کراچی پریس کلب کو گرانٹ دینی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنر سندھ زبیر محمد بھی شریک تھے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین نے کہا بد عنوان لوگوں سے بدبواور کراہیت آتی ہے،جن بدعنوانوں کو جانتا ہوں انکے ساتھ بیٹھ بھی نہیں سکتا۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ لوگوں میں کام کرنے کی عادت ختم ہوگئیہے،اگر ترقی کرنی ہے تو چائنہ کی طرح محنت کرنی ہوگی،ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی حالت دیکھ کر افسوس ہوتا ہے لیکن پرامید ہوں پاکستان کا مستقبل تابناک ہے،پنجاب حکومت کی جانب سے کراچی پریس کلب کو ڈھائی کروڑ کی گرانٹ جاری کی گئی۔