فلپائنی صدر کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

ریاض (جیوعوام) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے فلپائن کے صدر روڈو ریگو دو تیرتے نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اہم عالمی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے فلپائن کے صدر روڈو ریگو دو تیرتے نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے تجارتی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر سعودی وزارت لیبر اور سماجی بہبود کا فلپائنی حکام کے ساتھ فلپائنی شہریوں کی ملازمت کا بھی ایک معاہدہ طے پایا۔ اس معاہدے پر سعودی عرب کی طرف سے وزیر برائے لیبر و سماجی ترقی ڈاکٹر علی بن ناصر الغفیس اور فلپائن کے قائم مقام وزیر خارجہ انریکی مانالو نے دستخط کیے۔ سعودی شاہ اور فلپائنی صدر نے دوطرفہ تعاون کی متعدد یادداشتوں کی منظوری بھی دی۔ دونوں رہنماؤں نے اہم عالمی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا جبکہ اس موقع پر سعودی عرب فلپائن تعاون پروگرام کا اعلان بھی کیا گیا۔