وزیراعلی پنجاب کا فیصل آباد کو بھی میٹرو بس دینے کا اعلان

فیصل آباد:(جیوعوام) سی پیک اور گوادر اپنے کھاتے میں ڈالنے والے بتائیں سنگ بنیاد رکھنا کیوں بھول گئے:میاں شہبازشریف کا آصف زرداری کو دوٹوک جواب
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا سابق صدر آصف زرداری پر جوابی وار،سابق صدر آصف زرداری نے دنیا نیوز کے پروگرام ایک دن دنیا کے ساتھ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا سی پیک اور گوادر پورٹ کی اصل خالق پیپلز پارٹی ہے،آصف زردار ی کے بیان پر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے انہیں آڑھے ہاتھوں لیا،انہوں نے کہا زرداری صاحب نے سی پیک کا معاہدہ کرایا تو اسکا سنگ بنیاد رکھنا کیوں بھول گئے،حضور قوم کو دھوکا مت دیجئے وہ سمجھ گئی ہے،شہبازشریف نے احتجاجی سیاست کرنیوالوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا احتجاجی سیاست کرنے والوں نے ملک کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ اس سے قبل وزیراعلی پنجاب شہبازشریف فیصل آباد زرعی یونیورسٹی پہنچے جہاں انہوں نے بلدیاتی کنونشن سے خطاب میں خزانے کے منہ کھول دیئے،وزیراعلی پنجاب نے خطاب میں فیصل آباد میٹرو بس بنانے کا اعلان بھی کیا،شہبازشریف نے کہا فیصل آباد کو سیف سٹی بنائیں گے،یہاں پر آئی ٹی یونیورسٹی اور جدید ہسپتال بھی بنے گا تقریب میں وزیراعلی پنجاب کے ایک جانب وزیرقانون رانا ثنا اللہ اور دوسری جانب عابد شیر علی برجمان تھے جو فیصل آباد میں سیاسی حریف کے طور پر جانے جاتے ہیں اور ایک دوسرے کے خلاف شعلہ بیانیاں بھی خوب کرتے ہیں لیکن وزیراعلی شہبازشریف کی آمد نے دونوں کو ایک کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں