وزیر اعظم نے مردان یونیورسٹی کے واقعے کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد (ٹیسکو نیوز) مردان یونیورسٹی واقعے پر افسردہ ہوں، واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے، وزیر اعظم کی ہدایت۔ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے مردان یونیورسٹی کے واقعے کا نوٹس لے لیا، کہتے ہیں مجرموں کو باور کرایا جائے کہ ان کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔ وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ مردان یونیورسٹی میں پیش آنے والے واقعے پر افسردہ ہوں، واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے، کوئی نہیں چاہتا کہ بیٹا پڑھنے جائے اور کفن میں واپس آئے۔ وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹویٹ کی ہے کہ مشعال خان کی تشدد سے موت کی ویڈیو دیکھ کر انہیں شدید دکھ پہنچا۔ مشتعل ہجوم کا قانون اور انصاف اپنے ہاتھ میں لینا ذہنی پستی کا ثبوت ہے۔