بلاول بھٹو نے تکمیل کے بعد طارق روڈ کا افتتاح کر دیا

کراچی (ٹیسکو نیوز ) پیپلز پارٹی شہریوں کو ریلیف دیتی رہے گی ، شہر میں ایسے مزید منصوبوں کا افتتاح کیا جائے گا :چیئرمین پیپلز پارٹی کی میڈیا سے گفتگو

کراچی والوں کو ان کے صبر کا پھل ملنے لگا ۔ شہر میں جاری ترقیاتی منصوبے مکمل ہونے لگے ، چار ماہ کے طویل عرصے بعد ہی سہی اہم شاہراہ طارق روڈ کا بلاول بھٹو نے افتتاح کر دیا ۔ کشادہ صاف ستھری سڑک پر گرین بیلٹ ، مخصوص پارکنگ لائن بھی ہے جبکہ کچرا نہ پھیلے اسی لیے سڑک پر جابجا ڈسٹ بن بھی لگائے گئے ہیں ۔ چار ماہ میں چھپن کروڑ کی لاگت سے تیار ہونے والی دو کلومیٹَر طویل سڑک کا افتتاح بلاول بھٹو نے کیا ۔ اس موقع پر بلاول بھٹو کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی شہریوں کو ریلیف دیتی رہے گی ، شہر میں اس جیسے مزید منصوبوں کا جلد افتتاح کیا جائے گا ۔ سڑک کے افتتاح کے بعد تاجر اب خوش ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ نہ ٹریفک جام ہوگا نہ خریداروں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ صرف ایک طارق روڈ نہیں شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبے جلد مکمل ہونے کو ہیں ۔