بیساکھی میلہ: بھارتی سکھ یاتری حسن ابدال سے ننکانہ صاحب پہنچ گئے

ننکانہ صاحب: (99 نیوز) بیساکھی میلہ تقریبات کے سلسلہ میں ایک ہزار 429 بھارتی سکھ یاتری حسن ابدال سے دو اسپیشل ٹرینوں کے ذریعے ننکانہ صاحب پہنچ گئے ہیں۔ سکھ یاتریوں کو اسپیشل بسوں کے ذریعے ریلوے اسٹیشن ننکانہ صاحب سے گوردوارہ جنم استھان پہنچایا گیا۔ بیساکھی میلہ کی تقریبات گوردوارہ جنم استھان میں اکھنڈ پاٹھ کی رسم کی ادائیگی کے ساتھ ہی رات گئے شروع ہو گئیں جو تین روز تک جاری رہیں گی۔ تقریبات کے دوران سکھ یاتریوں کو سپیشل بسوں کے ذریعے گوردوارہ سچا سودابھی لے جایا جائے گا جہاں وہ متھا ٹیکی کی رسم ادا کریں گے۔ تقریبات کے موقع پر ننکانہ صاحب میں سکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں