لاہور :فورسز آپریشن میں گرفتار خاتون حیدرآباد کی نورین لغاری نکلی

لاہور( جیوعوام ) لاہور فیکٹری ایریا میں فورسز کے آپریشن میں گرفتار خاتون مبینہ طور پر حیدر آباد سے لاپتہ ہونے والی نورین لغاری نکلی ۔ جائے وقوعہ سے نورین کا کالج کارڈ ، والد کے شناختی کارڈ کی کاپی اور والد کا خط ملا ، داعش سے رابطوں اور شام جانے کا بھی انکشاف داعش سے رابطوں اور شام جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔ لاہور آپریشن میں گرفتار ہونیوالی خاتون مبینہ طور حیدر آباد سے لاپتہ ہونیوالی نورین لغاری نکلی ۔ جائے وقوعہ سے نورین لغاری کا کالج کارڈ اور اس کے والد عبدالجبار کے شناختی کارڈ کی کاپی ملی جبکہ نورین کے والد کا خط بھی برآمد ہوا ۔ پتہ چلا ہے کہ نورین شام میں کالعدم تنظیم داعش کے ساتھ رہی ۔ وہ چھ روز پہلے ہی وطن واپس آئی تھی ۔ نورین 10 فروری کو حیدر آباد سے لاپتہ ہوئی تھی