لاہور کا درجہ حرارت آئندہ چوبیس گھنٹوں میں 43 ڈگری ہونے کا امکان

لاہور (جیوعوام ) رواں ہفتے کے دوران شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ، گرمی کی شدت میں مزید اضافہ بھی ہوگیا
لاہور کا موسم گرم رہے گا ، آئندہ 24 گھنٹوں میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جا سکتا ہے ۔ لاہور میں موسم کا پارہ چڑھ گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے بارش کا کوئی امکان نہیں اور گرمی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گا ۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں درجہ حرارت زیادہ سے زیاہ 43 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جا سکتا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ۔