پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مسیحی برادری ایسٹر کا تہوارمنا رہی ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری نے ایسٹر کا تہوار مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منا یا۔دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی ایسٹرکے موقع پرگرجا گھروں کو برقی قمقموں، رنگ برنگی جھنڈیوں اوردیگر آرائشی اشیا سے خوبصورتی سے سجایا گیا ہے اور ملک کے تمام گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا ہے۔عبادات کے دوران ملکی سلامتی، استحکام، امن اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ہے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے اور گرجا گھروں میں جانے والوں کو جامہ تلاشی کے بعد اندر جانے کی اجازت دی گئی۔ مسیحی برادری کے افرادنے قبرستانوں میں جا کر اپنے عزیز و اقارب کی قبروں پر پھول بھی چڑھائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں