کراچی: خاتون نے پڑوسن سے جھگڑے پر اس کا 8 سالہ بچہ قتل کر دیا

کراچی: (ٹیسکو نیوز) شہر قائد میں سفاکیت کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔ محلے دار سے لڑائی کا بدلہ اس کے معصوم بچے سے لیا گیا۔ سفاک خاتون نے محلہ دار سے لڑائی پر اس کے 8 سالہ بچے کو بے دردی سے قتل کر دیا۔
کراچی کے علاقے بھینس کالونی کی رہائشی دو پڑوسنوں امیراں اور سائرہ کے درمیان پانچ اپریل کو جھگڑا ہوا، اگلے دن امیراں کے آٹھ سالہ بیٹے شوکت کو سائرہ نے گھر بلایا اور قتل کر کے لاش ابراہیم حیدری میں پھینک دی۔ کراچی کے علاقے بھینس کالونی کی رہائشی دو پڑوسنوں امیراں اور سائرہ کے درمیان پانچ اپریل کو جھگڑا ہوا۔ اگلے دن امیراں کے آٹھ سالہ بیٹے شوکت کو سائرہ نے گھر بلایا اور قتل کر دیا۔ واقعہ کے بعد سفاک خاتون سائرہ نے جرم چھپانے کی کوشش میں معصوم شوکت کی لاش ابراہیم حیدری میں پھینک دی۔ ادھر شوکت کے گھر والوں نے بچے کی گمشدگی کی اطلاع پولیس کو دی اور شک پڑوسن سائرہ پر ظاہر کیا، جس پر پولیس نے پوچھ گچھ کی تو سائرہ نے اعتراف جرم کر لیا۔ ابراہیم حیدری سے ملنے والی شوکت کی لاش چھیپا رضا کاروں نے دفنا دی جبکہ سائرہ کا شوہر نیئر مفرور ہے جس کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔