رینجرز اہم تنصیبات کی سکیورٹی کی پابند ہے: سندھ حکومت کا یاددہانی نوٹیفکیشن

کراچی(جیوعوام) رینجرز اہلکاروں کی جانب سے اہم تنصیبات کی سکیورٹی چھوڑنے پر سندھ حکومت پریشان ہو گئی، رینجرز کیلئے نوٹیفکیشن برائے یاددہانی جاری کر دیا گیا۔ رینجرز کی جانب سے اہم تنصیبات کی سکیورٹی چھوڑنے پر سندھ حکومت نے یاددہانی نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ رینجرز وزیر اعلیٰ ہاؤس، گورنر ہاؤس، عدالتوں، اسمبلی، ایوان صدر، آئل ریفائنری اور ایئرپورٹ جیسی اہم تنصیبات کی سکیورٹی کی پابند ہے اور رینجرز کو یہ اختیارات گزشتہ برس یکم اگست کو دیئے گئے تھے۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ رینجرز کو یہ اختیارات آئین کے آرٹیکل 147 کے تحت دیئے گئے ہیں