بلاول بھٹو نے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد (ٹیسکو نیوز ) پاناما کا فیصلہ ریاست کو مضبوط بھی کرسکتا ہے اور کمزور بھی ، ہو سکتا ہے کل کوئی معجزہ ہوجائے :خورشید شاہ
بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا جس میں پاناما کیس کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی جانب سے پاناما کیس کے فیصلے کے حوالے سے آج رات پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت کو اسلام آباد میں طلب کیا گیا تھا اب بلاول بھٹو نے پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بھی اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے اور ملک بھر سے سی ای سی کے ارکان کو بلالیا گیا ہے تاکہ پاناما کیس کے ممکنہ فیصلے کے حوالے سے پارٹی اپنی مستقبل کی حکمت عملی مرتب کرسکے ۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کیس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ماضی کی تاریخ کو دیکھیں تو میرا وژن صاف ہے ، ہو سکتا ہے کل کوئی معجزہ ہوجائے ، فیصلہ ریاست کو مضبوط بھی کرسکتا ہے اور کمزور بھی ۔