بیساکھی میلے میں شرکت کیلئے آنیوالے سکھ یاتری وطن واپس روانہ

لاہور(ٹیسکو نیوز) پندرہ سو سکھ یاتریوں کو سخت سکیورٹی میں ریلوے سٹیشن لایا گیا ، صدیق الفاروق نے مہمانوں کو تحائف دے کر رخصت کیا بیساکھی میلے میں شرکت کے بعد پندرہ سو سکھ یاتری ریلوے سٹیشن سے بھارت واپس روانہ ہوگئے ، متروکہ وقف املاک بورڈ کے چئیرمین صدیق الفاروق نے انہیں رخصت کیا ۔ پندرہ سو سکھ یاتری بیساکھی میلے میں شرکت کیلئے چند روز قبل بھارت سے پاکستان آئے تھے ۔ واپسی کیلئے سکھ یاتریوں کو سخت سکیورٹی میں ریلوے سٹیشن پہنچایا گیا جہاں سے وہ خوشی خوشی اپنے ملک واپس روانہ ہو گئے ۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے چئیرمین نے انہیں رخصت کیا ۔ صدیق الفاروق نے سکھ یاتریوں کو تحائف بھی دئیے اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ سکھ یاتریوں کا روانگی سے قبل کہنا تھا کہ وہ پاکستان سے محبت لیکر جا رہے ہیں ۔ پاکستانیوں نے انہیں بہت پیار دیا ، مذہبی رسومات کی ادائیگی میں حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کیا گیا ۔ بھارت سے آئے سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ہمسایہ ممالک ہیں ، دونوں کو امن کے ساتھ رہنا چاہیے ۔