حیدر آباد :پاکستان انڈر 19 کے ٹرائلز بدنظمی کا شکار

حیدر آباد (ٹیسکو نیوز) کھلاڑیوں کو سٹیڈیم میں داخل نہیں ہونے دیا گیا ، ٹرائلز میں تاخیر پراشتعال پھیل گیا ، زبردستی سٹیڈیم میں داخل ہوکر ہورڈنگ اور بورڈ پھاڑ دیئے
پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام اور پیپسی کے تعاون سے پاکستان انڈر نائنٹین کے حیدر آباد میں ہونے والے ٹرائلز بدنظمی کا شکار ہوگئے ۔ حیدر آباد نیازاسٹیڈیم میں ہونے پاکستان انڈر نائیٹین کے ٹرائلز کے لیے صبح ہی سینکڑوں کھلاڑی سٹیڈیم پہنچ گئے۔ تاہم کھلاڑیوں کو سٹیڈیم میں داخل نہیں ہونے دیا گیا ۔ صبح آٹھ بجے شروع ہونے والے ٹرائیلز دس بجے تک شروع نہ کرنے پر کھلاڑیوں میں اشتعال پھیل گیا ۔ کھلاڑیوں نے زبردستی سٹیڈیم میں داخل ہو کر ہورڈنگ اور بورڈ پھاڑ دئیے ، کھلاڑیوں نے ٹرائیلز کرانے والوں سے گیندیں چھین لیں ۔ ٹرائیلز کرانے والوں نے بھاگ کر جانیں بچائیں ، کھلاڑیوں نے شدید نعرے بازی کی ۔ بدنظمی اور احتجاج کی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر احتجاج ختم کروا دیا ۔