علامہ اقبال کا 79واں یوم وفات آج عقیدت و احترام سے منایا جائیگا

لاہور (ٹیسکو نیوز ) حکیم الامت، شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 79واں یوم وفات آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائیگا۔ علامہ محمد اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں جذبہ خودی اور مسلمانوں کے الگ ملک کی اہمیت کا شعور پیدا کیا۔ علامہ محمد اقبال 21 اپریل 1938ء کو وفات پا گئے اور ان کو بادشاہی مسجد کے پہلو میں سپردخاک کیا گیا۔ آج ان کے یوم وفات پر ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا ا ہتمام کیا جائے گا۔ مزار اقبال پر پھول چڑھائے جائیں گے۔ فاتحہ خوانی ہو گی۔ علامہ اقبال نے اردو اور فارسی میں بیک وقت شاعری کی۔ ان کے مشہور مجموعہ کلام میں پیام مشرق، زبور عجم، بانگ درا، بال جبریل، ضرب کلیم اور دیگر شامل ہیں۔