ماتھے سے کیلیں ٹھوکنے والا امریکی شخص

امریکہ (جیوعوام) امریکہ سے تعلق رکھنے والے ماہر ریسلرجوہن فیرورو نے اپنے ماتھے کے ذریعے صرف 2 منٹ میں 38 کیلیں لکڑی کے تختے پر ٹھوک کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا۔ یوں تو دنیا میں کرتب بازی کے شوقین افراد کی کمی نہیں لیکن اِن میں سے کچھ افراد ایسے بھی ہیں جو شہرت پانے کیلئے نہ صرف خطرناک کرتب پیش کرتے ہیں بلکہ عالمی ریکارڈ بھی قائم کر دیتے ہیں،امریکہ کے ایک طاقتور شخص نے ماتھے کے ذریعے کیلیں ٹھوکنے کا کارنامہ پیش کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا ہے۔ امریکہ سے تعلق رکھنے والے ماہر ریسلرجوہن فیرورو نے اپنے ماتھے کے ذریعے صرف 2 منٹ میں 38 کیلیں لکڑی کے تختے پر ٹھوک کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا۔واضح رہے اس سے قبل یہ ریکارڈ 2 منٹ میں20 کیلیں ٹھوکنے کا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں