پاناما کیس میں پیش رفت، وزیر اعظم ، حسن اور حسین نواز کو نوٹسز جاری

اسلام آباد (ٹیسکو نیوز) بھجوائے گئے نوٹسز میں وزیر اعظم اور ان کے دونوں بیٹوں کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم سے تعاون کرنے کیلئے کہا گیا ہے پاناما کیس میں مزید پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے ، وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ، ان کے بیٹوں حسن نواز شریف اور حسین نواز شریف کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں ، یہ نوٹسز وزیر اعظم کے سیکرٹری اور ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کے ذریعے بھجوائے گئے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوٹسز میں تینوں افراد کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم سے تعاون کرنے کیلئے کہا گیا ہے