یمن: اتحادی طیاروں کی بمباری، 17 باغی ہلاک، 20 زخمی

صنعا: (99 نیوز) یمن میں اتحادی طیاروں کی بمباری میں سترہ باغی ہلاک جبکہ بیس زخمی ہو گئے۔
عرب اتحاد کے جنگی طیاروں نے المخاء اور تعز شہر میں حوثی باغی اور علی صالح کے وفادار جنگجؤوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ حملوں کے نتیجے میں سترہ باغی مارے گئے جبکہ بیس زخمی ہوئے۔ دوسری جانب یمن کی سرکاری فورسز نے مشرقی موزع اور معسکر خالد کا مکمل محاصرہ کر لیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق باغیوں نے حکومتی فورسز کی پیش قدمی کو روکنے کے لیے راکٹ لانچنگ پیڈ پر نصب کیے ہیں۔