اختلافی نوٹ پوری دنیا میں آتا ہے،اس طرح کہیں نہیں ہوتا،جیسا یہاں ہو رہا ہے:جسٹس ثاقب نثار

اسلام آباد (ٹیسکو نیوز) سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی گونج،آپ کا کردار اور سوچ تعمیری ہونی چاہئے،بنی گالہ تجاوزات کیس میں چیف جسٹس کا عمران خان سے مکالمہ
سپریم کورٹ میں بنی گالہ تجاوزات کیس کی سماعت ہوئی،عمران خان عدالت میں پیش ہوئے تو چیف جسٹس نے کہا آپ عام آدمی نہیں،آپ میں لیڈر شپ کی خصوصیات ہیں، لوگ آپ کے ساتھ بھی ہیں اور آپ کو سنتے بھی ہیں،عمران خان نے کہا ادارے تباہ ہو گئے،صرف سپریم کورٹ سے ہی امید ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ چیف جسٹس سے استدعا کی ہے کہ تجاوزات کو روکنے کے لیے سخت قوانین بنائے جائیں۔ دوران سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نے عمران خان مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اختلافی نوٹ پوری دنیا میں آتا ہے،اس طرح دنیا میں کہیں نہیں ہوتا جیسا یہاں ہورہا ہے،آپ کی سوچ مثبت ہونی چاہئے۔